راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کروادیا
فائل فوٹولاہور:گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کروادیا۔
احتساب عدالت لاہور کے جج امجد نذیر چوہدری نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس پر سماعت کی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
نیب کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا گیاجبکہ عدالت میں 2 مزید شریک ملزمان نے بریت کی درخواست جمع کروادی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت 8ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔