پنجاب میں کاروبار کی فضا ء انتہائی سازگار ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں کاروبار کی فضا ء انتہائی سازگار ہے،حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے،نئی انڈسٹریل پالیسی صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
لاہور میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میں نوجوان بزنس مینوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے کاروبار کرنے کے لے آسانیاں پیدا کی ہیں،صنعتی سیکٹر کے فروغ کے لیے10سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں جبکہ 6سپیشل اکنامک زونز کی منظوری ہوچکی ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ لاہور کے قریب قائداعظم پیرل پارک کا افتتاح مارچ میں ہوگا، سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے،چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کےلیے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ کاروباری سرگرمیاں تیزکرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی،نوجوان بزنس مین آگے بڑھیں اور پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کریں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔