'نیاوزیراعلیٰ پنجاب مقررکیا گیا تووہ 20روز بھی نہیں چل سکےگا'

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2020 04:29pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

 وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں پتہ ہےسازش کون کررہا ہے اور ان سازشوں کے پیچھے کون ہے۔ نیاوزیراعلیٰ مقررکیا گیا تووہ 20روز بھی نہیں چل سکےگا،عثمان بزدارہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

 لاہور میں  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ارکان اسمبلی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 وزیراعظم نے ارکان اسمبلی پرواضح کردیا کہ وہ عثمان بزدارکوکسی صورت بھی نہیں ہٹائیں گے۔عثمان بزدارہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔اگرعثمان بزدارکو ہٹایا تو نئے وزیراعلیٰ کوبھی ایسے ہی ہٹا دیا جائےگا۔

پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے بھی اجلاس میں وزیر اعظم کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کر دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما غضنفر عباس چھینہ نے کہا وہ ناراض تھے نہ ہی انہوں فارورڈ بلاک بنایا ہے، صرف چھوٹے موٹے شکوے تھے جن کا اظہار کر دیا ہے۔

 اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض احمد بھی بجلی کے زائد بلوں کے خلاف پھٹ پڑے۔

انہوں نے کہا حلقےکےعوام انہیں مارنے کےلئے تیار کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی کاایم این اے احمد حسن ڈیہر نے کہا شاہ محمود قریشی ان کے علاقے کے سارے فنڈز لے جاتے ہیں اور انہیں  کچھ نہیں ملتا۔