پشاور میں مرغی کی قیمتیں آسمان پر ، فی کلو206روپے تک جاپہنچی

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 10:56am
فائل فوٹو

پشاور میں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، مرغی فی کلو 206 روپے تک جاپہنچی، شہریوں سمیت دکاندار پریشان ہوگئے۔

پشاور میں مرغی کی قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کرلی اور مرغی فی کلو 206 روپے تک جاپہنچی،چند ہفتے قبل 140 روپے فی کلو روپے فروخت ہونے والی مرغی 206 روپے پہنچنے پر شہریوں نے بھی تنقید کی۔

 دکانداروں کا کہنا تھا کہ مرغیوں کی خوراک اور دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اسی وجہ سے قیمت بڑھائی گئی۔

 شہریوں نے انتظامیہ سے مرغیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔