شمالی بلوچستان،پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 10:56am
فائل فوٹو

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان،  پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کا راج جاری ہے،اسکردو کا درجہ حرارت منفی 17  ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پارا چنار ، کالام منفی 11 ، استور 10، ہنزہ منفی6، مالم جبہ منفی 5 اور گلگت میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2ر روز کے دوران بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمالی بلو چستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔