نثار مورائی پر تشدد کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
پی پی رہنما اور فشر مین سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی پر جیل میں تشدد کے معاملےپر عدالت نے میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
پیپلز پارٹ کے رہنما اور فشر مین سوسائٹی کے سابق چیئرمیں نثار مورائی پر تشدد سے متعلق سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبلا کلہوڑو کی عدالت میں ہوئی جہاں محکمہ داخلہ نے جواب جمع کروادیا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات جواب جمع نہیں کرایا گیا۔
عدالت نے کمیشن سے میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے جیل حکام سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹر نثار مورائی کی اہلیہ ڈاکٹر سیما مورائی نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ڈاکٹر نثار مورائی پر جیل انتظامیہ نے وزیر کے دورے پر شکایت کے باعث تشدد کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔