نثار مورائی پر تشدد کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

شائع 13 فروری 2020 01:11pm

پی پی رہنما اور فشر مین سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی پر جیل میں تشدد کے معاملےپر  عدالت نے  میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

پیپلز پارٹ  کے رہنما اور فشر مین سوسائٹی کے سابق  چیئرمیں نثار مورائی پر تشدد سے متعلق سماعت سندھ ہائی کورٹ  کے جسٹس اقبلا کلہوڑو کی عدالت میں ہوئی جہاں محکمہ داخلہ نے جواب جمع کروادیا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات جواب جمع نہیں کرایا  گیا۔

عدالت نے کمیشن  سے میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت  کرتے ہوئے جیل حکام سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے مزید  سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

ڈاکٹر نثار مورائی کی اہلیہ ڈاکٹر سیما مورائی نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ڈاکٹر نثار مورائی پر جیل انتظامیہ نے وزیر کے دورے پر شکایت کے باعث تشدد کیا گیا۔