ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ،ہیڈ کانسٹیبل شہید
فائل فوٹوڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید اور2اہلکار زخمی ہوگئے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا کیا گیا،دہشت گردوں کے اس حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ریاض شہید جبکہ ڈرائیور عطا اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل شکیل زخمی ہو ئے ہیں۔
زخمی اہلکاروں کو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،پولیس موبائل انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔
پولیس کے مطابق پولیس موبائل جب گاؤں میڈی کے قریب پہنچی تو سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکا ہو گیا،دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔
خیال رہے ملک بھر میں 17 فروری سے پولیو کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے سیکیورٹی فورسز نے تحصیل کلاچی میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے حملے کی مذمت کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔