پاکستان نے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا
فائل فوٹوراولپنڈی :پاکستان نےکروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے،رعد 2میزائل کی رینج600کلومیٹر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،پاکستان نے کروزمیزائل رعد 2 کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رعد ٹو کروزمیزائل 600 کلومیٹرتک مار کرسکتا ہے،میزائل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے، جس کی مدد سے میزائل نے کامیابی سے ہدف کونشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رعد2میزائل میں زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی )لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج سمیت نیسکام حکام نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا ۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے سائنسدانوں اور انجینئروں کی صلاحیت اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ کامیاب تجربےسےپاکستان نےایک اور سنگ میل عبور کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا اورسروسز چیفس نے کامیاب تجربے پرمبارکباد دی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔