خیبرپختونخوامیں بارش اوربرفباری کانیا اسپیل آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی
فائل فوٹوخیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی کردی گئی،نیا سپیل کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، چارسدہ، صوابی، مردان، چترال، سوات دیر سمیت دیگر علاقوں میں آج سے بارش متوقع ہے ۔
صوبے کے بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے،بارش اور برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کردی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔