اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے تو وہ پورا کرلے،گورنر پنجاب

اپ ڈیٹ 19 فروری 2020 10:38am
فائل فوٹو

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے تو وہ پورا کرلے، ملک کو عدم استحکام کاشکار کرنے والوں کا ایجنڈہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

لاہور میں وکلا ءاور سیاسی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سزا اور جزا کو لازم بنایا جارہا ہے، جرم کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکیں گے،عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں، اگر کسی کو شوق ہے تو وہ لانگ مارچ کرلے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو ختم کرکے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جائے گا، ہر گزرتے دن کے ساتھ غیر ملکی سر مایہ کاری اور دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان کشمیریوں کے مؤقف کی جیت ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یو این او سمیت عالمی ادارے افواج پاکستان اور عوام کی امن کے لیے قربانیوں کو سراہ رہے ہیں، آئین وقانون کی حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔