'پیپلزپارٹی اورن لیگ کچھ نہیں کریں گے'
وزیر ریلوےشیخ رشید احمد- فائل فوٹووفاقی وزیر شیخ رشید کہتے ہیں پیپلزپارٹی اورن لیگ کچھ نہیں کریں گے۔البتہ مارچ میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی۔ عمران خان مدت پوری کریں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا نے دھرنا دیا تو دھر لئے جائیں گے۔بلاول پر کیسز بچپن کے زمانے کی نہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ کابینہ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مریم نواز کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ضرورت کےتحت50فیصداراضی خالی کروارہےہیں۔ سندھ حکومت اورریلوےمل کرکےسی آربنائیں گے۔سندھ حکومت کراچی سرکلرریلوےمکمل کرناچاہتی ہے۔ کراچی سرکلر ریلوےسی پیک منصوبہ کاحصہ ہے۔ سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں،ایک پیج پرہیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔