'مہنگائی کی روک تھام کےلئے کابینہ میں تجاویز پیش کی جائیں گی'
فائل فوٹووزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہنا ہے مہنگائی کی روک تھام کےلئے کابینہ میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آٹا اور چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں وزیراعظم نے کچھ مزید جوابات طلب کیے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سی ای او نیشنل ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ فنڈ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ آٹا اورچینی بحران پرتحقیقاتی رپورٹ میں وزیراعظم نے کچھ مزید جوابات طلب کیے ہیں۔ بحران کے ذمہ داروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا وزیراعظم کی ہدایت پر اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے حتمی فیصلے لیے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا مہنگائی کی روک تھام کےلئے کابینہ میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔
سی ای او نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد خان نے بتایا ایک سال میں دس ارب کے منصوبے منظور کیے۔رسک منیجمنٹ فنانس پروگرام شروع کر رہے ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔