'یہ کوئی جادو ہی ہوگا جو زبردستی اتحاد کو جوڑے ہوئے ہیں'

شائع 19 فروری 2020 05:17pm
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں کہ سیاسی اتحاد تو سیاسی بنیادوں پر بنتے ہیں۔ایم کیو ایم اور ق لیگ سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے اپنی سیاست کے خلاف کیسے فیصلے کیے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے رائے ونڈ میں پارٹی رہنما رانا جمیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہایہ کوئی جادو ہی ہوگا جو زبردستی اتحاد کو جوڑے ہوئے ہیں۔ حکومت نااہل اور نالائق ہے جوعوامی مسائل پر جواب دینے کو تیار ہی نہیں۔ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی ڈیل کو جھاڑ دینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا سیاسی سرگرمیاں کریں تو اپوزیشن کے خلاف کیس بننے لگ جاتے ہیں۔ عزیز میمن قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہوئے لیکن سندھ کو یہ حق نہیں دیا جارہا۔

 آرٹیکل چھ پران کا کہنا تھا کہ آمر کے خلاف ایک ہی فیصلہ آیا تھا جسے کالعدم قرار دےدیا گیا۔