بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، سپاہی امتیاز علی شہید

شائع 20 فروری 2020 07:17pm

بھارتی فوج نے  ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کیانی سیکٹر اور وادی لیپا میں بلا اشتعال فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں سپاہی امتیاز علی شہید ہوگیا۔

بھارت لائن آف کنٹرول پر پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا۔ بھارتی فائرنگ سے سپاہی امتیاز علی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ایل اوسی کےکیانی سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے، بھارتی فوج نے وادی لیپہ میں بھی بلااشتعال فائرنگ  کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سےجوان امتیازعلی شہید ہوگیا، شہیدامتیازعلی ضلع نوشہرہ کےگاؤں پبی کےرہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔