رائےونڈکی مسجد میں گیس لیکج کے باعث دھماکا،7افراد جھلس کر زخمی
فائل فوٹوگلبرگ :رائےونڈکی مسجد میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 7افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔
رائےونڈ کے علاقہ گلبرگ ٹاون کی جامع مسجد یوسف برکت میں اس وقت زور دار دھماکا ہوا ۔
جب بچے قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے مسجد میں واقع کمرہ میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے کی شدت سے امام مسجد قاری محمد جاوید اور طالب علم محمد آکاش شدید زخمی ہوگئے جبکہ قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف 5 بچے بھی زخمی ہو گئے ۔
دھماکے کی آواز سن کر محلے دار مسجد میں پہنچنے اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔
زخمی بچوں میں عبدالقادر، علی احمد، کشف اسد، محمد عمیر، محمد سلیمان شامل ہیں جبکہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔