وزیراعظم نے کندیاں میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 03:36am
فائل فوٹو

میانوالی:وزیراعظم  عمران خان نے کندیاں کے جنگلات میں اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بلین ٹریز سونامی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔

اس حوالے سے آج عمران خان نے اپنے آبائی حلقے میانوالی کندیاں کے جنگلات میں اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020 کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

کندیاں میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر وزراء نے شرکت کی تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی شریک تھی ،شجر کاری 2020 کو جنگلات کی بحالی کا نام دیا گیا۔

 کندیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پنجاب حکومت کی اولین ترجیح اور اس کے اوپر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے

 وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کندیاں میں شجر کاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ہمارے نبی کی سنت ہے 20 ہزار ایکڑ رقبہ پر لگایا ہوا کندیاں کا جنگل اج بالکل ختم ہو گیا ہے ہم اس جنگل کو دوبارہ بحال کریں گے اور اس کو چھانگا مانگا کی طرز کا جنگل بنائیں گے نوجوانوں کی ذمہ داری ہے اس جنگل کی حفاظت کرنا یہ ان کے مستقبل میں فائدہ دے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  میانوالی میں پانی کے مسئلے کے حل کے حوالے سے بھی کام جاری ہے خٹک بیلٹ میں جہاں پینے کا پانی میسر نہیں ہے وہاں پینا کا صاف پانی پہنچائیں گے پورے ملک میں صحت تعلیم اور روزگار کی سہولیات میسر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔