سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز مزید 13 گھنٹے کھلے رہیں گے

اپ ڈیٹ 23 فروری 2020 03:47pm
فائل فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں فلنگ اسٹیشنز کھلے رکھنے کا دورانیہ مزید13 گھنٹے بڑھا دیا۔فیصلے کے بعد دیہاڑی دار طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سی این جی صارفین کے لئےخوشی کی خبر۔سی این جی اسٹیشنز اب پیر کی صبح آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔صارفین نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

صارفین کا کہنا تھا صبح تک گیس کھلنے سےوہ لمبی قطاروں میں لگنے سے بچ گئے ہیں۔

ایس ایس جی سی کے مطابق  سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ کھولنے کا فیصلہ پریشر کی صورتحال کے پیش نظر کیا جائے گا۔