آرمی چیف راحیل شریف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2016 09:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کی یادیں تازہ کیں، انہوں نےمختلف شعبوں کا دورہ کیا، وہ درسگاہ کے اساتذہ اورطلبہ میں گھل مل گئے۔

آرمی چیف نے بہترین تعلیم وتربیت پراساتذہ اورانتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ یونیورسٹی نے ملک کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دیں،اس ادارے نے عالم، سائنسدان، فنکاراوربہترین اسکالردیئے۔

 انہوں نے طلبہ سے کہا کہ  اللہ پریقین رکھتے ہوئے سخت محنت سےعزت اوروقارکیلئے جدوجہد کریں ،نوجوان اپنے کردار،جذبے اورصلاحیتوں کی بہتری پرتوجہ دیں، ملک کونئی بلندیوں تک لے جانے میں طلبہ اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں اور افرادی قوت ہمارا اثاثہ ہے،آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن وترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔