حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی، اسحاق ڈار

شائع 19 نومبر 2016 06:07am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیلنج کیا ہے کہ حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔ جس طرح دھرنے سے کچھ نہیں نکلا اسی طرح پاناما لیکس سے بھی کچھ نہیں نکلے گا۔

وفاقی وزیرنے جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان کا پاناما کیس نہ لڑنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، نواز لیگ کے وکیل موجود ہیں اور وہ کیس لڑیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کو پہلے کچھ ملا نہ اب ملے گا، حکومت اپنی مدت پوری کرکے رہے گی

وزیر خزانہ نے اپنی گفتگو میں ملکی مفاد کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔