مردان: مٹی کے ڈھیر سے برآمد ہونے والے6  دستی بم ناکارہ بنا دیے

شائع 19 نومبر 2016 09:33am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

مردان:  دبئی اڈہ کے قریب سے مٹی کے ڈھیر سے برآمد ہونے والے6  دستی بم ناکارہ بنادیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران65  مشتبہ افراد کو  بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق مردان میں دبئی اڈہ کے قریب نامعلوم شدت پسندوں نے6 دستی بم چھپائے تھے،اطلاع ملنے پرپولیس نے مٹی کے ڈھیر سے تمام دستی بموں کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اُدھر پشاورمیں  خزانہ کے علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 65مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزمان  کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ سرچ آپریشن کے دوران 300 سے زائد گھروں میں رہائش پذیرافراد کے کوائف بھی چیک کئے گئے ہیں۔