لاڑکانہ: ٹیچر کا مبینہ تشدد، بیٹا معذور، آرمی چیف کی علاج کی یقین دہانی
File Photoلاڑکانہ :لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں ٹیچر کے مبینہ تشدد سے معذور ہونے والے احمد کی سن لی گئی ۔ آرمی چیف راحیل شریف نے انکے بیٹے کے علاج کے لئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے ۔
کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم احمد کے اہلخانہ کی یہ پکار سن لی گئی،احمد کے والد نے کہا ہے کہ ان سے فوجی حکام نے رابطہ کرکے تسلی دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،اس دکھیارے باپ کی تو بس ایک ہی آرزو بیٹے کے دوبارہ تندرست ہونے کی ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شا نے بھی معاملے کانوٹس لیا اورمکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھاکہ طالب علم کے ملک اوربیرون ملک علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔