نیا آرمی چیف کون ہوگا؟
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ دونوں عہدوں پر نیا تقرر اٹھائیس نومبر تک ہونا ہے، فیصلہ کیلئے بااختیار وزیراعظم کے پاس چار آپشنز ہیں۔
چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف عہدوں پر نئے تقرر کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے پاس چار بڑے آپشنز موجود ہیں
پہلا آپشن جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر موجود لیفٹیننٹ جنرل زبیرحیات، کورکمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ، کورکمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید رمدے اور ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن کے آئی جی لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ ، ان چاروں فوجی آفیسرز نے فوج میں 1980 میں شمولیت اختیار کی۔
لیفٹیننٹ جنرل زبیرحیات اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے سربراہ رہ چکے ہیں، فوجی روایات کے مطابق ترقی کیلئے سینیارٹی میں دوسرے نمبر پرلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہیں، وہ ان دنوں کور کمانڈرملتان ہیں، وہ چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز رہ چکے ہیں ، آپریشن ضرب عضب، سوات آپریشن اور آپریشن جنوبی وزیرستان انکے طرہ امتیاز ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاولپور ہیں ،وہ سوات آپریشن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ رہ چکے ہیں ۔ موجود آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل قمرباجوہ کشمیراور گلگت بلتستان کے اُمور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے دنوں میں کورکمانڈرراولپنڈی رہ چکے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کو انوکھا اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ پانچواں آرمی چیف اور چوتھا چیئرمین جائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کریں گے ۔
چیئرمین جے سی ایس سی کے اہم عہدے کیلئے اسٹریٹیجک ، پیشہ وارانہ اُمور،افواج میں ہم آہنگی بڑے ٹاسک ہوتے ہیں، نیشنل کمانڈر اتھارٹی کے قیام کے بعد عہدہ بری فوج کیلئے مختص ہوچکا ہے ۔۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔