شیخوپورہ:تیز رفتار ٹرک مسافر وین سے ٹکرا گیا،2افراد جاں بحق
فائل فوٹوشیخوپورہ:شیخوپورہ میں تیز رفتار ٹرک مسافر وین سے ٹکرا گیا،حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔
شیخوپورہ کے علاقے فارو ق آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مسافر وین سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں وین میں سوار 10افراد میں سے 2جاں بحق ہوگئے،حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
امدادی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد گجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد شیخوپورہ واپس آ رہے تھے کےفاروق آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔