پشاور:ایف سی کی گاڑی کےقریب دھماکا، 3سیکیورٹی اہلکار شہید

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2016 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاورکےعلاقے بشیر آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3سیکیورٹی اہلکارشہید اور8زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،پشاورکے علاقے بشیرآباد میں نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا ، جس سے فرنٹئیر کانسٹیبلری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے دیگر 2گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن ساجد خان  کے مطابق  ،دھماکا خیز مواد ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔

بی ڈی ایس کے مطابق، دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال ہوا ،دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔