بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے،سرتاج عزیز

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2016 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے،طاقت کا استعمال تعلقات میں بگاڑکا سبب ہے۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جنوبی ایشیا میں امن وتعاون کے حوالے سے سیمینار ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ جنوبی ایشیائی ریاستوں کے باہمی تنازعات خطے پربرے اثرات مرتب کررہے ہیں ،تنازعات کے حل کے بغیر خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں۔ افغانستان میں قیام امن سمیت خطے میں تعاون کے خواہاں ہیں ۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ سارک کانفرنس کا انعقاد بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث نہ ہوسکا ،بھارت کی جانب سے طاقت کا استعمال تعلقات میں بگاڑکا سبب ہے جو پاکستان میں دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ خطے میں اسلحے کی دوڑدیگرممالک کیلئے بھی خطرات ہے اسٹرٹیجک استحکام کیلئے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنا پڑتی ہیں ۔

سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اوربھاری ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے مقبوضہ کشمیرکے عوام کوبنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے۔