پانامامقدمہ، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم تشکیل
اسلام آباد:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما مقدمہ میں نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں چار رکنی نئی لیگل ٹیم تشکیل دیدی،بابراعوان اسکی معاونت کرینگے۔
عمران خان نے لندن سے واپسی پر اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ پاناما مقدمے میں انکی نئی لیگل ٹیم کے سربراہ نعیم بخاری ہونگے جبکہ بابر اعوان اس ٹیم کا رکن ہونگے، حامد خان جماعت کے ساتھ رہیں گے، یہ مقدمہ ملکی سیاست میں تاریخ ساز بنے گا کیونکہ حکمران کو قابل احتساب بنایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے خط نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، تحریک انصاف مزید ثبوت عدالت کو دیگی، مسلم لیگ ن کے جوابی مقدمات صرف بلیک میلنگ ہیں تاہم وہ انکا بھرپور سامنا کرینگے ۔ پاناما مقدمہ سپریم کورٹ میں پہنچا دیا اب آگے کیا کرنا ہے یہ عدالت جانے۔
اپنی شادی سے متعلق سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ یہ سنت نبوی ہے تاہم ، ابھی انکی توجہ پاناما مقدمہ پر ہے، وہ ثبوت لینے نہیں بلکہ صرف بچوں سے ملنے لندن گئے تھے ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔