وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کو وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا،ظہرانے میں پاک فضائیہ اورپاک بحریہ کے سربراہ بھی شریک ہوئے ۔
وزیراعظم نوازشریف نے نے ظہرانے سے خطاب میں کہاکہ جنرل راشد کا کردارآنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ جنرل راشد جیسی عسکری قیادت بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنرل راشد محمود نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مخلصانہ مشورے دیئے۔ ملک کی خدمت کرنے پرجنرل راشد محمود پرفخرہے ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔