پاکستان کا شہادتوں پر بھارت سے احتجاج، ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
File Photoاسلام آباد:پاکستان نے بھارت سے بلا اشتعال فائرنگ سے شہادتوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو چوبیس گھنٹے میں دو بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی جوانوں اور شہریوں کی شہادتوں پر پاکستان نے احتجاج کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو چوبیس گھنٹے میں دو بار دفتر خارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی جوانوں اور شہریوں کی شہادتوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا۔ پہلےبھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے تین پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا جبکہ اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے نیلم ویلی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں سات مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، رابطے میں پاکستانی ڈی نے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی ہے۔ بات چیت میں پاکستانی ڈی جی نے مسافر بس کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x537nb0













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔