کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،3 گینگسٹرز ہلاک
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3گینگسٹر زہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،رات گئے رینجرز اہلکاروں کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ،دوران آپریشن یوسف گوٹھ کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں موجود ٹارگٹ کلرز نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 2رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔
رینجرز کی جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار کے 3گینگسٹر مارے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رینجرز ذرائع کے مطابق ،ہلاک گینگسٹرز کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔