وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، توانائی بحران کے خاتمے ،ایل این جی ٹرمینل سمیت کئی معاملات زیربحث آئیں گے۔
جمعرات کوہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا ، فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے خریدو فروخت کے معاہدے میں ترامیم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔
مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ گوادرنوابشاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن کے معاہدے کی بھی توثیق کرے گی ۔ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی بھی وفاقی کابینہ منطوری دے گی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونےوالے فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔