پاک فوج میں سات میجر جنرلز کو نئی ذمے داری تفویض
File Photoراولپنڈی : نئے سپہ سالار کی طرف سے بری فوج میں اعلی سطح پر نئے تقرر کا سلسلہ جاری،سات میجرجنرلز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
سوات کے ڈویژنل کمانڈر، نئے فوجی ترجمان بن گئے ، آپریشن ضرب عضب کے اہم فوجی آفیسر کوبھارت سے ملحقہ ایک سرحدی چھاؤنی کا جی او سی بنادیا گیا۔
ایک ہفتے کے دوران پاک فوج میں دوسرے مرحلے کے تبادلے کئے گئے ہیں، سوات کے ڈویژن کمانڈرمیجرجنرل آصف غفورکو ڈی جی آئی ایس پی آرمقررکردیا گیا، نئے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے اورملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کیساتھ بھی رہا ہے۔
نئے تبادلوں میں آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے جی او سی رہنے والے میجرجنرل ظفراللہ خان کو جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوعاقل مقرر کردیا گیا، دیگر تبادلوں میں میجرجنرل ظفراقبال کوجی او سی آرمرڈویژن گوجرانوالہ اور میجرجنرل سید عدنان کو جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہورمقرر کر دیا گیا ، میجرجنرل عبداللہ ڈوگر، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا نئے کمانڈنٹ ہونگے۔
میجرجنرل نادرخان جی ایچ کیومیں ڈی جی پرسنل سروسز اورمیجرجنرل فدا ملک جی ایچ کیومیں ڈی جی لاجسٹک تعینات کیا گیا ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔