پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ
File Photoاسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی والے بھی بڑے ظرف کا مظاہرہ کریں اور معافی مانگ لیں۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف نازیبا الفاظ پر احتجاج کیا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ نعرہ بازی کی جائے۔ ہماری قیادت کو گالی دی جائے گی تو ہمارے بھی جذبات ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں پھڈا ڈالنے والا اور نام نہاد اشرافیہ کا نمائندہ نہیں بلکہ ایک سیاسی ورکر اور عام آدمی ہوں۔ گزشتہ روز میں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا تھا۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ اپنی تقریر میں کسی کو غنڈہ نہیں کہا بہرحال غنڈہ گردی کا لفظ استعمال کیا جس پر میں یہ الفاظ بھی واپس لیتا ہوں اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔ اختلافات صرف ایک حد تک ہی رہنے چاہیں۔
حکومتی وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف بھی نازیبا الفاظ واپس لئے جائیں۔ کوئی جعل ساز کہے تو یہ ناقابل برداشت ہے۔ پی ٹی آئی والے بھی بڑے ظرف کا مظاہرہ کریں اور معافی مانگ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی جھوٹا بیان نہیں دیا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جو تقریر کی پارٹی اسے تسلیم کرتی ہے۔ ہمیں پتہ تھا کہ سپریم کورٹ جانا ہے اس لئے جھوٹ نہیں بولا۔ ہم پاناما لیکس کا معاملہ خود بھی نہیں چھوڑیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔