سولہ دسمبر المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی پرشہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدری کرتے ہوئے کہاکہ16 دسمبرالمناک واقعے کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن وہ المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے جس میں معصوم طلباکواسکول میں بے رحمانہ اندازمیں شہید کیاگیا۔
روزیراعظم نے شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدری کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ اورغم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کےقاتلوں پرکسی قسم کارحم نہیں کھایا گیا اورانہیں بھی موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔