بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستان کا شدید احتجاج
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے جمعے کو لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی جانب سے اسکول وین کونشانہ بنائے جانے پربھارتی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پرپاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیا گیا اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیورشہید جبکہ 7بچے زخمی ہوئے۔
بھارتی فوج کی جانب سےشہریوں پر فائرنگ ناقابل قبول اور افسوس ناک ہے، بھارت ایل اوسی پر2003کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔