'ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتا'
File Photoلاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ میں حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی۔ وہ ایازصادق کو اسپیکر نہیں مانتے۔
لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائزعیسٰی کی رپورٹ حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔ دہشت گردی کے خلاف فوج سے قوم کو وابستہ توقعات پوری ہوئیں، لیکن حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ناقص کارکردگی پر وزیر داخلہ جواب دیں ورنہ مستعفی ہو جائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یوٹرن کا مطلب ہی نہیں پتا، یوٹرن تب ہوتا ہے جب جھوٹ بولا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایازصادق کو اسپیکر نہیں مانتے، وزیراعظم نے بھی پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا،اگر نوازشریف پارلیمنٹ میں آ کر جواب دیں گے تو ہی وہ پارلیمنٹ جائیں گے ورنہ اس طرح کی پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا مؤقف ایک تھا۔ مسلم لیگ ن کے اراکین ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ان کا ہے، مریم نواز کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔