چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن جماعتوں کا رد عمل

شائع 18 دسمبر 2016 06:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ناکام لیگ کو سانحہ کوئٹہ انکوائری کمیشن کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دینا چاہیئے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری اپنے ٹوئٹ میں یوں بولے کمیشن کی رپورٹ پر ناکام لیگ نوٹس لے ۔رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے پیپلزپارٹی کے چار مطالبات پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیئے۔

پی ٹی آئی نے چوہدری نثار کا مطالبہ کیااور کہا کہ کمیشن کی چارج شیٹ صرف چوہدری نثار نہیں بلکہ پوری لیگی حکومت کے خلاف ہے۔

کمیشن نے چوہدری نثار کو سنگین غفلت اور نااہلی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ چوری کے بعد سینہ زوری ن لیگ کا شیوہ بن چکا ہے۔

جماعت اسلامی نے بھی چوہدری نثار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ جس ملاقات کا ذکر کیا وہ خود چوہدری نثار کی خواہش پر ہوئی۔ وزیرداخلہ جب چاہتے ہیں احمد لدھیانوی سے ملاقات بھی کرتے ہیں اور ووٹ بھی مانگتے ہیں۔ چوہدری نثار نے کمیشن رپورٹ پر جواب دینے کے بجائے سوال اٹھا دیئے ہیں۔