سندھ کے آئی جی پولیس جبری رخصت پر
فائل فوٹوکراچی: حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا۔
آج نیوز کے مطابق، وزیر اعلیٰ سندھ نے پیر کے روز اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیجتے ہوئے انہیں فوری چارج چھوڑنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو پاکستان پیپلزپارٹی قیادت کی ناراضگی مہنگی پڑی۔
وزیر اعلی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو عارضی طور پر آئی جی سندھ کا اضافی چارج لینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ سندھ میں نئے آئی جی پولیس کی تقرری کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے سب سے سینئر افسر سردار عبدالمجید دستی اور چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو آئی جی سندھ کے عہدے کے امیداور ہیں تاہم ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا نام بھی زیر غور ہے لیکن مشتاق مہر تینوں افسران میں سب سے جونئیر ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔