کراچی : پراسرار بیماری سے سینکڑوں متاثر

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2016 07:59am
File Photo File Photo

کراچی : کراچی میں پراسرار بیماری پھیلنے سے چودہ سو افراد متاثر ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ملیر  میں مچھر نے سینکڑوں افراد کو ایک مخصوص بیماری میں مبتلا کردیا ہے، اس مرض کی اب تک جانچ ہوسکی ہے تاہم اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ مرض مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے ۔

ملیر میں وبائی صورت اختیارکرنے والی بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی،سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد میں مریضوں کا تانتا بندھ گیا،روزانہ کی بنیاد پر سات سو سے آٹھ سو مریض اسپتال آنے لگے۔ڈاکٹرز نے کافی جانچ کی،جس کے بعد اِسے فرضی نام چکن گونیا دیا گیا۔

مرض سے متعلق تحقیقات کیلئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی ملیر پہنچے اور انہوں نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور صورتحال  کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے یہ ایک ایسا وائرس ہے جو ایک مچھر سے پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹرز  کا کہنا ہے کہ اس مرض سے اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے، تاہم اسی اسپتال میں زیر علاج ایک بچی کی ہلاکت کی اسکی والدہ نے تصدیق کی ہے۔

اس مرض میں مبتلا افراد کو ڈاکٹرز نے صرف پیراسٹامول ٹیبلٹ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے، اس مرض میں مبتلا مریضوں کی اب تک تعداد  چودہ سو ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وائرس کے نمونے جانچ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں اور تشخیص  ہونے پر فوری طور سے مرض پر قابو پالیا جائے گا۔