Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان سےملائیشین ہم منصب کی ملاقات

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2019 10:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران  خان سے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے ملاقات کی جس میں معیشت ، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو  وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات  ہوئی۔

ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش مسائل ، پاک ملائیشیا مختلف شعبوں میں تعاون ، تجارت میں اضافے سمیت براہ راست سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی ۔

دونوں وزرائے اعظم نے اسلامو فوبیا کا خاتمے پراتفاق ، کرپشن کوترقی کی راہ میں رکاوٹ قراردیتے ہوئے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں پرزور دیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطےمیں امن چاہتاہے،امیدہےانتخابات کےبعدپاک بھارت تعلقات بہترہوں گے،پاکستان نےکشیدگی کےخاتمےکیلئےپرخلوص اقدامات اٹھائے،جذبہ خیرسگالی کےتحت بھارتی پائلٹ کوبھی رہا کیا۔

ملائیشین وزیراعظم  نے کہا کہ کشیدگی کےخاتمےکیلئےپاکستان کےکردارکوسراہتےہیں،عالمی تنازعات کا حل بات چیت کے زریعے ہی ممکن ہے،خطےمیں امن کیلئےتمام فریقین کومحتاط رویہ اپناناہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div