گیپکو اسکینڈل:راجا پرویز اشرف کو جواب جمع کرانے کےلئے مہلت مل گئی
گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے جواب جمع کروانے کےلئے مہلت کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پہنچے۔
سماعت کے آغاز پر راجا پرویز اشرف کے وکیل نے انہیں دیئے گئے سوالات کے جوابات جمع کروانے کےلئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے راجا پرویز اشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجا پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے۔
مزید خبریں
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت
عمران خان نے ڈیل نہ کرنے کا اعلان کردیا
پونے 2 ماہ کی اجتماعی کوشش سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی
بیوی کو طلاق دے کر اسکی بہن سے شادی کرنے کیلئے کتنا انتظار لازمی، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.