Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارت کی مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے درخواست

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 05:39pm
فائل فوٹو

نئی دہلی :بھارتی حکومت نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے باقاعدہ طور پر درخواست دے دی۔

اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔

سفارتی زرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا کیلئے اڑان بھرے گا۔

بھارت نے درخواست کی ہے کہ پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے۔

بھارتی درخواست کے مطابق خصوصی جہاز 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جائے گا،جہاں بھارتی وزیراعظم نرندر مودی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان فضائی حدود سے متعلق اجازت دینے یہ نہ دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس بلانے پر غور کر رہا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی،پاکستان عالمی قوانین کے تحت اجازت دینے کا پابند ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div