مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 46ویں روز،قابض فوج نسل کشی میں مصروف
مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں 46ویں روز میں داخل ہوگئیں ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود وادی سے کرفیو نہیں ہٹایا گیا۔قابض فوج نسل کشی میں مصروف ہے۔
آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا46واں روز ہے۔بچے اسکول نہیں جا رہے ، روزگار تقریبا ختم ہوچکا ہے ، لاکھوں لوگ گھروں میں قید ہیں اور انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کےلئے نظربند حریت رہنما سید علی گیلانی نے میڈیا رہنماؤں کو اپنے گھر بلایا لیکن قابض فوج نے صحافیوں کو باہر ہی روک دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ پہلے ہی وادی میں کرفیو ہٹانے کا حکم دے چکی ہے لیکن اِن سب کے باوجود مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ۔
مزید خبریں
اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے بعد رفح پر حملہ کردیا
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملےکی حمایت سے انکار
حماس نے جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلیں
کراچی کے گینگسٹر سے ایف بی آئی ایجنٹ بننے والا کامران فریدی امریکی جیل سے رِہا
اسرائیل نے رفح پر حملہ شروع کردیا، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید
روسی صدر نے دنیا بھر میں نیوکلئیر ہتھیار برسانے کی تیاری کرلی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.