Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملےکی حمایت سے انکار

امریکا جنگ بندی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ
شائع 07 مئ 2024 08:01am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملےکی حمایت نہیں کرے گا۔

پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل حماس کی جانب سے جنگ بندی کیلئے قبول تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ اسی طرح امریکا بھی جنگ بندی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔

میتھیوملر نے کہا کہ خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، جنگ بندی معاہدہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ غزہ میں فوری جنگ بندی لائے گا اور غزہ میں انسانی امداد کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں معاہدے تک پہنچنے کیلئےکام جاری رکھیں گے۔

USA

Israel Attack on Rafah

Israel Gaza War