Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 53پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

شائع 01 اکتوبر 2019 05:00pm
کاروبار
فائل فوٹو

اسلام آباد:بجلی صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 53پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاجس کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق آج سے ہو گا ۔ 

آئی ایم ایف کے ساتھ مرحلہ وار بجلی کی قیمت بڑھانےکے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 53پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

معاہدے کے تحت حکومت نے 30ستمبر سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا تھا  ۔ نیپرا نے گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی  ۔

بجلی صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ۔ نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی ایڈجسٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، قیمت میں اضافہ ایک سال کیلئے کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں ایک سال کیلئے اضافہ کیا گیا ہے ، بجلی کی  قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div