Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

یورپی رکن پارلیمنٹ نے مودی کی مکاری کا بھانڈا پھوڑ دیا

شائع 30 اکتوبر 2019 07:38am
یورپی رکن پارلیمنٹ کرس ڈیوس- فائل فوٹو

مودی نے نام نہاد اور من پسند یورپی وفد کو مقبوضہ وادی کے دورے کےلئے بھجوایا لیکن یورپی رکن پارلیمنٹ کرس ڈیوس نے بھانڈاپھوڑدیا۔

کرس ڈیوس نے کہا   مجھے مقبوضہ وادی جانے سے روک دیا گیا۔ کیوں صحافیوں اور سیاستدانوں کو کشمیر جانےسے روکا جارہاہے؟ آخر بھارت دنیا سے چھپانا کیا چاہتا ہے؟ انجام اچھا ہوتا نظر نہیں آرہا۔

یورپی رکن پارلیمنٹ نے کہا کشمیریوں سےآزادانہ گفتگوچاہتا تھالیکن روک دیا گیا۔ عالمی برادری کو ان تمام حالات کا نوٹس لیناچاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div