Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

بینظیر بھٹو قتل کیس:پرویز مشرف کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2019 06:04pm
فائل فوٹو

راولپنڈی :انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

  سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کی درخواست پر راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نےفیصلہ سنایا۔

 عدالت نے پرویزمشرف کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کےتحت پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹس اور ان کے نام پر موجود گاڑیاں بھی ضبط کرنے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 عدالت نے عدم حاضری پر پہلے ہی پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے  جبکہ پرویزمشرف کے علاوہ عدالت نے 2سال قبل اگست میں کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے 5 ملزمان کو بری کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی ضبطگی کی درخواست دے رکھی تھی۔8سے زائد بینک اکاؤنٹس اور اسلام آباد کراچی سمیت دیگر شہروں میں واقع 4جائیدادوں کی ضبطگی عدالتی حکم میں شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div