Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

آزادی مارچ پلان بی :ملک بھر کی مختلف اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2019 04:43pm
فائل فوٹو

ملک بھر کی مختلف اہم شاہراہوں پر جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کے پلان بی پر عملدرآمد جاری ہے۔جے یو آئی ف کے کارکنان نے اہم شاہراہوں کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔

جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنان نے پلان بی پر عمل در آمد کرتے ہوئے ملک بھر کی مختلف اہم شاہراہوں کو بند کر دیا ۔

جمعیت علمائے اسلام کے پلان بی کے تحت کراچی میں حب ریورروڈپر چوتھےروز بھی دھرنا دیا گیا۔

خیرپورمیں بھی ٹھیڑہی بائی پاس پر دھرنےکے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی،سڑک کے اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پنجاب میں جے یو آئی کے کارکنان نے ڈیرہ غازی خان کے تونسہ بائی پاس پردھرنا  دیا،احتجاج کے باعث بین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

خان پور میں بھی چوک ظاہرپیر کے مقام پر جے یو آئی کے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بند ہے۔

پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی مختلف شاہراہوں پر دھرنے دیے گئے، لوئر دیر کے ضلع کے گیٹ وے مقام پر پل چوکی چکدرہ کو بند کردیا گیا۔

نوشہرہ میں حکیم آباد مین جی ٹی روڈ کو بند کردیا اور مانسہرہ میں شاہراہ ریشم کو بھی جے یو آئی کے کارکنان نے ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

بلوچستان میں بھی پلان بی کے تحت دھرنے جاری ہیں، چمن میں بھی جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ژڑہ بند ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

نوشکی میں ڈگری کالج کے قریب کوئٹہ ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بھی بلاک کیا گیا، شاہراہ کی بندش سے بڑی تعداد میں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔