Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزراءعدالتی فیصلےکی من مانی تشریح کر کے توہین عدالت کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

شائع 17 نومبر 2019 04:25pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزراء عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کر کے توہین عدالت کر رہے ہیں،کابینہ  کو وزیراعظم کی نالائقی کے علاج پرغورکرناچاہیئے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل آگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی وزراءعدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کررہے ہیں، وزراء توہین عدالت کررہےہیں، کابینہ کو اگر غور ہی کرنا ہے وزیراعظم کی نالائقی اور نااہلی کے علاج پرغورکرے ،نوازشریف منگل کوبیرون ملک علاج کے لیے جائیں گے۔

ترجمان ن لیگ نے پیغام دیا کہ انہیں عدالتی فیصلہ قبول نہیں،نوازشریف کی سزا تمام کیسز میں معطل ہے،حکومت اپنی حد میں رہے،عدالت نہ بنے،عدالتی فیصلے کی غلط تشریح بے شرمی کا مظاہرہ ہے۔الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں جواب پر غور کریں۔

مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ نوازشریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے جائیں گے، نوازشریف کی وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کریں گے۔