Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

مسلم لیگ (ن)کا نوازشریف کو منگل کے روز بیرون ملک روانہ کرنے کا فیصلہ

شائع 17 نومبر 2019 04:32pm
فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو منگل کے روز بیرون ملک روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔شہباز شریف نے جاتی امرا ءمیں نوازشریف سے ملاقات کرکے شیڈول سے بھی آگاہ کردیا۔

تم کھیلو میٹنگ میٹنگ ہم تو چلے،مسلم لیگ (ن)نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو منگل کےروزملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف  نے جاتی امراء لاہور میں نوازشریف سے ملاقات کی اور روانگی کا شیڈول بتایا،اس موقع پر مریم نوازبھی موجودتھیں۔

شہبازشریف نوازشریف کے معاملےپرہمدردانہ مؤقف اپنانے پر اپوزیشن جماعتوں اور حکمران جماعت کے اتحادیوں کے مشکورنظر آئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چوہدری برادران ،ایم کیو ایم اورچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا شکریہ اداکیا۔

دوسری جانب نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی48 گھنٹے میں نوازشریف کی روانگی کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ترجمان مسلم لیگ  (ن)مریم اورنگزیب تنقید کرتے ہوئےکہا کہ حکومت حد میں رہے عدالت نہ بنے،جس شخص کی سزا اعلیٰ عدلیہ معطل کرچکی ہو،اس میں حکومت مداخلت نہیں کرسکتی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کابینہ نے اگر غورہی کرنا ہے تو وزیراعظم کی نالائقی اور نااہلی کے علاج پر غور کرے۔